تعلیم و روزگار

ڈاکیومنٹری فلموں کی تیاری پر مانو میں ورکشاپ

صدارتی خطاب میں پروفیسر عین الحسن نے ڈاکیومنٹری فلم سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے سماجی مسائل اور سماجی تبدیلی کے لیے شعور بیداری کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور انڈین ڈاکیومنٹری پروڈیوسرس اسوسی ایشن (آئی ڈی پی اے)، ممبئی کے اشتراک سے ڈاکیومنٹری فلم کی تیاری پر سہ روزہ ورکشاپ کا پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو نے آج افتتاح انجام دیا۔ ورکشاپ میں 50 افراد شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں
مانو فاصلاتی پروگرامس کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
مناسب ہدف کا تعین اور سخت محنت کیریئر میں کامیابی کی ضمانت۔ مانو میں طلبہ کا تعارفی پروگرام
گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اہم رول، اردو یونیورسٹی میں سمینار

صدارتی خطاب میں پروفیسر عین الحسن نے ڈاکیومنٹری فلم سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے سماجی مسائل اور سماجی تبدیلی کے لیے شعور بیداری کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکاءڈاکومنٹری سازی کے متعلق اچھی معلومات حاصل کریں گے۔

انہوں نے فلم سازی کے دو اہم پہلوؤں پیشکش اور تاثر کی نشاندہی کی۔ فلم سازی کو ایک مشکل کام قرار دیتے ہوئے انہوں نے شرکاءسے کہا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی تخلیقی و اختراعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے افق کو چھوئیں۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II و رجسٹرار انچارج نے دستاویزی فلموں کی اہمیت، کمرشیل اور متوازی سنیما کی اصناف بیان کیے۔

جناب سنسکار دیسائی، صدر آئی ڈی پی نے کہا کہ ڈاکیومنٹری فلمیں چونکہ سچائی اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں اس لیے ان کے فلم سازوں کو کافی مواقع دستیاب ہیں۔ جناب سنسکار دیسائی کے ہمراہ دو ایوارڈ یافتہ فلم ساز جناب کملیش مشرا اور ڈاکٹر سنتوش پتھارے ورکشاپ کے دوران شرکاءسے تبادلہ خیال کریں گے۔

جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی و ورکشاپ ڈائرکٹر نے افتتاحی کلمات میں ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فلم سازوں کا کام قابل ستائش ہے۔

انہیں بین الاقوامی فلم فیسٹولس میں بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ ورکشاپ کنوینر جناب محمد مجاہد علی، پروڈیوسر I نے افتتاحی اجلاس کی کارروائی چلائی جبکہ جناب عمر اعظمی، پروڈیوسر I نے شکریہ ادا کیا۔

ورکشاپ میں مختلف موضوعات جیسے اسکرپٹ رائٹنگ، سنیماٹوگرافی، ساﺅنڈ ڈیزائن، ایڈیٹنگ اور تقسیم کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ خواہشمند حضرات آئی ایم سی کے یوٹیوب چیانل پر ورکشاپ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔