جموں و کشمیر

کپوارہ انکائونٹر:  دو جنگجو ہلاک،  تلاشی آپریشن جاری: پولیس

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران دو جنگجو مارے گئے۔

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران دو جنگجو مارے گئے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کپوارہ انکائونٹر اپ ڈیٹ: دو جنگجو ہلاک، تلاشی آپریشن ہنوز جاری’۔

انہوں نے قبل ازیں ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کپوارہ کے پچھ ناڑ مژھل علاقے میں انکائونٹر چھڑ گیا ہے فوج اور کپوارہ پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں’۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ذریعہ
یو این آئی