تلنگانہ

سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے سرپنچوں کے بقایا جات فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کمار نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان سے سرپنچوں کے بقایا جات فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر ناستک، بھگوان پر یقین نہیں رکھتے؟
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
بی جے پی کے ٹی ڈی پی سے اتحاد کی قیاس آرائیاں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے: بنڈی سنجے

انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اقتدار میں آئے 50دن گزر جانے کے باوجود بھی حکومت کا اس جانب توجہ مبذول نہ کرنا افسوسناک ہے۔

بنڈی سنجے نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ریونت ریڈی نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت بنتے ہی فوری طور پر سرپنچوں کے بلز جاری کردئیے جائیں گے مگر اب انہوں نے اپنا وعدہ فراموش کردیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے اس موضوع پر سرپنچوں کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے سابق بی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے مختص کردہ فنڈس کا رُخ تبدیل کرتے ہوئے دیگر کاموں کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔