مانو میں کیپٹل مارکٹ پر ورکشاپ

پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈین اسکول آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ مینجمنٹ و کامرس نے گلوب کیپٹل مارکٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے 7 اور 8/ دسمبر کو دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈین اسکول آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

پروفیسر محمد رضاء اللہ خان، صدر شعبہ اور ڈاکٹر ایم اے سکندر، اسوسی ایٹ پروفیسر نے معاشی ترقی میں کیپٹل مارکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وینکٹ سرینواس ریڈی، وائس پریسڈنٹ گلوب کیپٹل، ایم راجندر پرساد، مارکٹ تجزیہ کار، گلوب کیپٹل نے شرکاء کو ورکشاپ کے 6 سیشنوں میں تربیت فراہم کی۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button