مان نے پنجاب میں مخالف مافیا دور کا آغاز کیا: سدھو

کانگریس قائد نوجوت سنگھ سدھو نے آج کہا کہ چیف منسٹر بھگونت مان نے پنجاب میں ایک نئے مخالف مافیا دور کا آغاز کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

چندی گڑھ: کانگریس قائد نوجوت سنگھ سدھو نے آج کہا کہ چیف منسٹر بھگونت مان نے پنجاب میں ایک نئے مخالف مافیا دور کا آغاز کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

11 مارچ کو پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد سدھو نے کہا تھا کہ عوام نے بڑا اچھا فیصلہ کیا ہے اور ایک نئی بنیاد ڈالی ہے۔

بھگونت مان کو چہارشنبہ کے روز چیف منسٹر پنجاب کے عہدہ کا حلف دلایا گیا ہے۔ سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد کہا کہ ”سب سے زیادہ خوش ایک ایسا آدمی ہے جس کے بارے میں کسی کو توقع نہیں تھی۔

بھگونت مان نے پنجاب میں ایک نئے مخالف مافیا دور کا آغاز کیا ہے اور ان سے پہاڑ جیسی توقعات وابستہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ توقعات پر پورے اتریں گے اور پنجاب کو موافق عوام پالیسیوں کے ساتھ بحالی کی راہ پر لائیں گے۔

ہمیشہ نیک تمنائیں۔ سدھو نے امرتسر ایسٹ سے پنجاب اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کیا تھا اور عام آدمی پارٹی کی امیدوار جیون جیوت کور نے انہیں 6,750 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی۔

تبصرہ کریں

Back to top button