مایاوتی نے بی جے پی کو انتخابات جیتنے کا ایک محفوظ راستہ دیا ہے: ملیکارجن کھرگے

جب مایاوتی نے جوابی حملہ کیا تو کھرگے نے راہول گاندھی کے بیان کو یہ کہہ کر درست قرار دیا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں بی ایس پی سپریمو نے بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں جیت کا محفوظ راستہ فراہم کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے نے اتوار کو پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کے ایک بیان کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں جیتنے کا ایک محفوظ راستہ دیا ہے۔ گاندھی نے اپنے بیان میں بی ایس پی سربراہ پر اتر پردیش میں اتحاد نہ بنا کر دلتوں کی آواز بننے سے انکار کرنے کا الزام لگایا تھا۔

جب مایاوتی نے جوابی حملہ کیا تو کھرگے نے راہول گاندھی کے بیان کو یہ کہہ کر درست قرار دیا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں بی ایس پی سپریمو نے بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں جیت کا محفوظ راستہ فراہم کیا ہے۔ کھرگے نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ اتر پردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس پارٹی نے پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کیا۔

کانگریس چاہتی تھی کہ بی جے پی عام لوگوں، خواتین اور دلتوں پر جو مظالم ڈھاتی ہے اس پر کسی طرح روک لگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھ کر محترمہ واڈرا نے محترمہ مایاوتی سے کہا تھا کہ وہ کانگریس کے ساتھ آئیں اور بی جے پی کے خلاف اتحاد کی قیادت کریں، لیکن سچائی یہ ہے کہ وہ ایسا نہیں کرپائیں، چاہے جو بھی اس کی وجہ ہو۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button