مجرمانہ پس منظرکے  افراد کوانتباہ

بھینسہ:کسی بھی ہنگامی صورتحا ل میں اور جرائم میں ذرہ برابر بھی ملوث ہوں تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور انہیں شہربحاملدر کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ لگایاجائیگا۔

اس لیئے اپنی سابقہ زندگی کو فراموش کرتے ہوئے سماج میں اچھی زندگی گذاریں اور اپنا اوراپنے افراد خاندان کو پریشانی سے بچائیں۔

ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ایس پی بھینسہ کرن پربھاکرکھرے نے آج بھینسہ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ فرقہ وارانہ فسادات کے خاطیوں کے ایک اجلاس کو مخاطب کرنے کے دوران کیا۔

بھینسہ میں تہواروں کے پیش نظر گذشتہ فسادات کے ضمن میں گرفتا راور جیل سے رہا ہوئے دونوں طبقوں کے خاطیوں کا ایک اجلاس بھینسہ پولیس اسٹیشن میں منعقد کیاگیا۔

Back to top button