مجلس اتحادالمسلمین بہار کے 4 ایم ایل اے آرجے ڈی میں شامل

تیجسوی پرساد یادو چہارشنبہ کو اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی کو ساتھ لیکر اسمبلی پہنچے ۔ اس کے بعد چاروں اراکین کے ساتھ انہوں نے اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی ۔

پٹنہ: بہار میں اسد الدین اوویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی چہارشنبہ کو راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) میں شامل ہوگئے ۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو چہارشنبہ کو اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی کو ساتھ لیکر اسمبلی پہنچے ۔

اس کے بعد چاروں اراکین کے ساتھ انہوں نے اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق یادو نے سنہا کو اے آئی ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑ کر آرجے ڈی میں شامل ہونے کی جانکاری دی ۔ یادو اس سے متعلق شام میں پریس کانفرنس کرکے اس کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان کو چھوڑ کر کوچادھامن سے رکن اسمبلی محمد اظہار اسفی ، جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شہنواز عالم ، بائسی سے رکن اسمبلی رکن الدین ، بہادر گنج سے رکن اسمبلی انظار نعیمی آرجے ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button