مجھے اقتدار کا لالچ نہیں: راہول

ایسے بھی سیاستداں ہوتے ہیں جو ہمیشہ اقتدار کی تلاش میں رہتے ہیں۔ میری پیدائش اقتدار کے مرکز میں ہوئی لیکن ایمانداری سے کہتا ہوں کہ اقتدار میں مجھے سرے سے کوئی دلچسپی نہیں۔

نئی دہلی: سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن کہا کہ اقتدار کے مرکز میں پیدا ہونے کے باوجود انہیں اقتدار کی لالچ نہیں۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ، جواہربھون میں سابق آئی اے ایس عہدیدار کے راجو کے مرتبہ مجموعہ مضامین کی رسم اجراء انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بھی سیاستداں ہوتے ہیں جو ہمیشہ اقتدار کی تلاش میں رہتے ہیں۔ میری پیدائش اقتدار کے مرکز میں ہوئی لیکن ایمانداری سے کہتا ہوں کہ اقتدار میں مجھے سرے سے کوئی دلچسپی نہیں۔

اس کے برخلاف میں نے ملک کے عوام کو سمجھنے کی کوشش کی۔ میں نے جانا کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں آج بھی چھوت چھات پائی جاتی ہے۔ ہمیں یہ ذہنیت بدلنی ہوگی۔

تبصرہ کریں

Back to top button