محبت کے نام پر لڑکی کو ہراسانی، سب انسپکٹر گرفتار

مایوسی کے عالم میں دوسری لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد اس کو اننت پور کے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروپتی میں دو لڑکیوں کو محبت کے نام پر دھوکہ دینے کے الزام پر تروپتی ضلع کے چندراگری سب انسپکٹر وجئے کمار کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔چندراگری میں ان کو حراست میں لیاگیا۔اس کے خلاف دشاپولیس اسٹیشن میں چند دن پہلے ایک خاتون نے شکایت کی تھی جس کے بعد اس لڑکی سے سب انسپکٹر نے شادی کرلی۔

مایوسی کے عالم میں دوسری لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد اس کو اننت پور کے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔اس کے رشتہ داروں نے الزام لگایاکہ سب انسپکٹر نے محبت کے نام پر اس کو دھوکہ دیا۔اس کے رشتہ داروں نے سب انسپکٹر کے خلاف شکایت کی۔اس شکایت کی بنیاد پر سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیاگیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button