محبت کے نام پر ہراسانی، ایک طالبہ نے خودکشی کرلی

ہراسانی سے تنگ آکر سویتا نے گاوں کی زرعی باولی میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس نے کہاکہ ومسی اور اس کا ساتھی سویتا کوسل فون کے ذریعہ ہراساں کررہے تھے۔

حیدرآباد : محبت کے نام پر ہراسانی سے ایک ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے بھیمادیورپلی کی رہنے والی این سویتا، ڈگری سال اول میں زیرتعلیم تھی۔

گزشتہ سال دسہرہ تعطیلات سے بھیمادیورپلی منڈل گٹلہ نرسنگ پور کا رہنے والا نوجوان ومسی محبت کے نام پر اس کو ہراساں کررہاتھااور اس سے شادی کرناچاہتا تھا تاہم لڑکی نے اس سے محبت سے انکارکردیا جس پر اس نے سویتا کوہراساں کرناشروع کردیا۔

اس ہراسانی سے تنگ آکر سویتا نے گاوں کی زرعی باولی میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس نے کہاکہ ومسی اور اس کا ساتھی سویتا کوسل فون کے ذریعہ ہراساں کررہے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button