محبوب نگر کی وقف جائیدادوں کے تحفظ پرغور:تحفظ کمیٹی

محبوب نگر:رکن ضلع وقف تحفظ و رابطہ کمیٹی خواجہ فیاض الدین انور ہاشاہ اور ضلع اقلیتی بہبود آفیسر و کنوینر کمیٹی شنکرا چاری اور رکن جاوید علی ایڈوکیٹ نے آج دفترکمیٹی واقع وقف کامپلکس میں بتایا کہ ضلع وقف تحفظ و رابطہ کمیٹی محبوب نگر کا اجلاس زیر صدارت ضلع کلکٹر محبوب نگر ایس وینکٹ راو کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا.

 اجلاس میں ضلع ایس پی آر وینکٹیشورولو,اڈیشنل کلکٹر س مجالس مقامی تیجس نند لال پوار‘ اڈیشنل کلکٹر ریوینیو سیتا رام راجو‘ پدما شری آر ڈی او محبوب نگر ضلع اقلیتی بہبود آفیسرکنوینر کمیٹی شنکرا چاری‘کمشنر بلدیہ محبوب نگر پردیپ کمار کے علاوہ محکمہ لینڈ ریکارڈ‘ تحصیلدار محبوب نگر‘ اراکین کمیٹی خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ‘ جاوید علی ایڈوکیٹ‘ نجم النساء بیگم ایڈوکیٹ نے اور ریاستی وقف بورڈ کے خصوصی نمایندوں نے شرکت کی۔

خواجہ فیاض الدین نے بتایا کہ ریاستی وزیر ڈاکٹر وی سرینواس گوڑ کی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے تئیں خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہی محبوب نگروقف تحفظ و رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں آیا.جو کہ وقف جائیدادوں کے تحفظ اور بازیابی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Back to top button