شمالی بھارت

دلت کو مسلمان بنانے پر جوڑا گرفتار

پولیس نے ہفتہ کے دن ایک جوڑے کو اترپردیش کے ضلع شاملی کے تھانہ بھون علاقہ میں ایک دلت کو ”غیرقانونی“ طورپر مسلمان بنانے پر گرفتار کرلیا۔

مظفر نگر(یوپی): پولیس نے ہفتہ کے دن ایک جوڑے کو اترپردیش کے ضلع شاملی کے تھانہ بھون علاقہ میں ایک دلت کو ”غیرقانونی“ طورپر مسلمان بنانے پر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
تبدیلی مذہب کیس، ہندو کارکنوں اور نرسس کے خلاف کیس درج
عورت کا حق میراث اور اسلام
مہر کی کم سے کم مقدار
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ

سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک نے بتایا کہ ہم نے شوقین اور اس کی بیوی قمر کو گرفتار کرلیا۔ یہ دونوں نئی دہلی کے اوکھلا علاقہ کے رہنے والے ہیں۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چند دن قبل ایک دلت کا دھرم پریورتن (تبدیلی مذہب) کرایا۔ کہا جاتا ہے کہ اس جوڑے نے گاؤں کے بعض دیگر لوگوں کو بھی مسلمان بنایا۔

ان کے خلاف آئی پی سی کے علاوہ اترپردیش انسدادِ غیرقانونی تبدیلی مذہب قانون کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ہماری ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں۔