مخلوعہ جائیدادوں کوفوری پرکرنے ٹی ڈی پی کا مطالبہ

ورنگل:گریٹر جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی ایم ڈی رحیم کی قیادت میں آج تلگو دیشم قائدین کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر ہمنکنڈہ کویادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تلنگانہ ریاست میں مخلوعہ جائیدادیں ہیں انہیں فوری طور پر پر کریں۔

 ٹی آر ایس حکومت اپنے وعدے کے مطابق بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ بھتہ فراہم کرے۔

 یادداشت میں مزید کہاگیا کہ بے روزگار بھتہ 3016روپئے کے حساب سے 36ماہ کے جملہ 1,08,576لاکھ روپئے کی ادائیگی کے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے بیروزگاروں کی مالی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں مخلوعہ 1لاکھ 94ہزار جائیدادوں پر فوری بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن کو جاری کیا جائے۔

Back to top button