مدھیہ پردیش میں دلت کی بارات روکنے پر 11افراد گرفتار

مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں ایک دلت کی بارات روکنے کے الزام میں 11افراد گرفتار کرلئے گئے اوردیگر27کے خلاف معاملہ درج ہوا۔

راج گڑھ(مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں ایک دلت کی بارات روکنے کے الزام میں 11افراد گرفتار کرلئے گئے اوردیگر27کے خلاف معاملہ درج ہوا۔

ایک پولیس عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

ان لوگوں نے دولہا کے رشتہ دار راجیش اہیروار کو بارات میں میوزک سسٹم استعمال کرنے سے روکا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پردیپ شرما نے یہ بات بتائی۔

تین ملزمین کے پاس اسلحہ لائسنس ہے جسے منسوخ کرانے کی کاروائی شروع ہوگئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button