مدھیہ پردیش میں فلائی اوور پر مشتبہ بم سے سنسنی

پولیس پریشان ہوگئی اور مقامی لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے بعدازاں پایا کہ ڈبہ میں ایک ٹائمر اور تار جڑے ہیں لیکن کوئی دھماکو اشیاء نہیں ہیں۔ کسی راہ چلتے شخص نے فلائی اوور پر ڈبہ پڑا دیکھا اور اس نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کو اترپردیش کے ضلع پریاگ راج سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر بنے فلائی اوور پر ٹین کا بنا ڈبہ ایک ٹائمر سے جڑا پایا گیا۔ اس کے ساتھ ہاتھ سے تحریر کردہ نوٹ میں چند نام بشمول چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ پائے گئے۔ نوٹ میں لکھا گیا کہ باکس دھماکو آلہ سے جڑا ہے۔

چہارشنبہ کے دن پولیس پریشان ہوگئی اور مقامی لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے بعدازاں پایا کہ ڈبہ میں ایک ٹائمر اور تار جڑے ہیں لیکن کوئی دھماکو اشیاء نہیں ہیں۔ کسی راہ چلتے شخص نے فلائی اوور پر ڈبہ پڑا دیکھا اور اس نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ڈبہ سے جڑے نوٹ میں یہ لکھا پایا کہ باکس میں بم ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گرد حملہ کی کوشش کا شبہ کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شیوکمار کی قیادت میں ضلع پولیس کی ٹیم‘ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ وہاں پہنچی۔ ٹیم کے پہنچنے تک علاقہ میں سیکوریٹی سخت کردی گئی تھی اور ہائی وے پر ٹریفک عارضی طورپر روک دی گئی تھی۔

ورما نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ باکس میں کئی تار اور ایک کلاک ٹائمر پایا گیا۔ کیس درج کرلیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ یہ دھماکو آلہ نہیں ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع ریوا نوین بھسین نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا۔ ضلع پولیس پتہ چلانے کی کوشش میں ہے کہ اس شرارت کا مقصد کیا ہے۔ اس کا یوپی اسمبلی الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تمام زاویوں سے معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button