مدھیہ پردیش کے طلباء کو یوکرین سے واپس لانے کی کوششیں جاری : وزیر داخلہ

مرکزی حکومت نے اس سلسلہ میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ طلباء کو واپس لانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اس صورتِ حال پر وزیر اعظم ، چیف منسٹر اور ریاستی حکومت سبھی فکرمند ہیں

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ حکومت کو یوکرین میں پھنسے ریاستی طلباء کی فکر لاحق ہے ، کیوںکہ اس ملک پر اس کے پڑوسی روس کے حملہ کا خطرہ ہے ۔

یوکرین میں جنگ کے اندیشوں کے درمیان وہاں پھنسے ہوئے اندور کے 60 طلباء سے متعلق سوال پر مشرا نے کہا کہ چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان کو بھی ان طلباء کی فکر لاحق ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ طلباء 22، 23 فروری تک بھوپال پہنچ جائیں ۔

مرکزی حکومت نے اس سلسلہ میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ طلباء کو واپس لانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اس صورتِ حال پر وزیر اعظم ، چیف منسٹر اور ریاستی حکومت سبھی فکرمند ہیں

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button