مدینہ منورہ میں بس حادثہ، 8 زائرین جاں بحق، متعدد زخمی

مقامی میڈیا نے ہلال احمر کے حوالے سے بتایا کیا کہ 51 زائرین کو لے جانے والی بس جمعہ کو مدینہ المنورہ کے علاقے میں ہجرہ ہائی وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

حیدرآباد: مدینہ منورہ کی ھجرہ روڈ پر بس الٹنے سے 8 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس ھجرہ روڈ  پر مسافر بس کے حادثے کے بعد مقام حادثہ پہنچ گئی اور زخمیوں کو دواخانہ پہنچانے کا کام شروع کردیا۔

زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے بعد ہسپتال میں شریک کردیا گیا۔ یہ حادثہ مدینہ منورہ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ھجرہ ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثہ میں ایک بس الٹنے سے 8 زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

مقامی میڈیا نے ہلال احمر کے حوالے سے بتایا کیا کہ 51 زائرین کو لے جانے والی بس جمعہ کو مدینہ المنورہ کے علاقے میں ہجرہ ہائی وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

الریاض اخبار نے ہلال احمر کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ھجرہ ایکسپریس وے، جدہ مدینہ المنورہ روڈ پر بس حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 43 دیگر زخمی ہوئے۔ اخبار نے المدینہ المنورہ کے علاقے میں ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلال احمر آپریشنز روم کو ہجرہ کی شاہراہ پر بس حادثے کی اطلاع ملی تھی۔

اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جائے حادثہ پر 51 لوگ تھے جن میں 3 شدید زخمی، 10 درمیانے درجے کے زخمی، 30 محفوظ، 8 اموات اور 5 دیگر زخمیوں کو بس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ حکام نے متاثرین کی فہرست جاری نہیں کی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا تعلق کس قومیت سے ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دنیا بھر سے لاکھوں زائرین رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں 8.3 ملین سے زائد افراد نے دو مقدس شہروں کا سفر کیا۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button