حیدرآباد

فلسطینی متاثرین کو طبی امداد کی ضرورت، کُل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے اہم فیصلہ

فلسطین کے مظلوم مجاہدین کی طبی نگہداشت اور علاج و معالجہ کے لئے بھی 1978ء میں بانی تنظیم جناب سیدخلیل اللہ حسینیؒ کی ہدایت پر جناب محمد عبدالرحیم قریشیؒ کی قیادت میں تعمیر ملت نے اپنا میڈیکل مشن روانہ کیا تھا جو انتہائی ناسازگار حالات کے باوجود وہاں قیام کیا تھا۔

حیدرآباد: کُل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں جہاں ہزاروں افراد زخمی اور جام شہادت نوش کئے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان حق رائے دہی سے ضرور استفادہ کریں : صدر تعمیر ملت
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
اقوام متحدہ کی ایجنسی کا ریلیف سرگرمیاں روک دینے کا انتباہ

اس ضمن میں مجلس تعمیر ملت کی جانب سے ایک میڈیکل وفد روانہ کرنے کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے کنوینر ڈاکٹر یوسف حامدی اور نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق علی، معتمد عمومی جناب عمر احمد شفیق اور نائب معتمد عمومی جناب محمد سیف الرحیم قریشی ارکان ہوں گے۔

اس سلسلہ میں حکومت بالخصوص وزارت خارجہ سے نمائندگی کرتے ہوئے فلسطین کو وفد کی روانگی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ ملک میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں اور مظلوم طبقات پر کوئی آنچ آتی ہے تو اس کو بجھانے کے لئے تعمیر ملت کا وفد پہنچ جاتا ہے

حتیٰ کہ فلسطین کے مظلوم مجاہدین کی طبی نگہداشت اور علاج و معالجہ کے لئے بھی 1978ء میں بانی تنظیم جناب سیدخلیل اللہ حسینیؒ کی ہدایت پر جناب محمد عبدالرحیم قریشیؒ کی قیادت میں تعمیر ملت نے اپنا میڈیکل مشن روانہ کیا تھا جو انتہائی ناسازگار حالات کے باوجود وہاں قیام کیا تھا۔

اس وقت حالات ایسے تھے کہ آسمان سے اسرائیلی طیاروں کے ذریعہ بمباری اور زمین پر فائرنگ ہوتی رہتی تھی۔

تعمیر ملت کے میڈیکل مشن کے یہ ارکان فلسطینی مجاہدین کے شانہ بہ شانہ مقابلہ کرتے ہوئے محض رضائے الٰہی اور بلامعاوضہ اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر دو سال تک خدمات انجام دیئے۔

اس وقت میڈیکل مشن میں 8ڈاکٹرس بشمول نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق علی اور 15 تا 20 پیرا میڈیکل اسٹاف ممبرس شامل تھے۔