مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہفتہ کوحیدرآباد آمد

بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقہ تکو گوڑہ میں کل شام پارٹی کا جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے امیت شاہ خطاب کریں گے۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی جنہوں نے جلسہ کے مقام پر جاری انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے سرکردہ قائد و مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتہ14مئی کو یہاں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کمار کی دوسرے مرحلہ کی پدیاترا کے اختتام کے ضمن میں یہ جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ ریالی میں شرکت سے قبل امیت شاہ ہفتہ کے روز، شہر کے رامنتا پور علاقہ میں واقع فارنسک سائنس لیباریٹری کا دورہ کریں گے۔

 بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقہ تکو گوڑہ میں کل شام پارٹی کا جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے امیت شاہ خطاب کریں گے۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی جنہوں نے جلسہ کے مقام پر جاری انتظامات کا جائزہ لیا ہے، نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی، تلنگانہ میں برسراقتدار آئے گی۔

 بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، 5مئی کو محبوب نگر میں منعقدہ جلسہ میں شرکت کی تھی۔ ریاست کی تین اہم جماعتیں حکمراں جماعت ٹی آر ایس، اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی، ریاست میں اپنے موقف کو مستحکم بنا رہی ہیں تاکہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرپائیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button