مرکز نے جیش کمانڈر کو دہشت گرد قراردیا

ممنوعہ تنظیم جیش محمد کے خطرناک کمانڈر عاشق احمد نینگرو کو مرکز نے پیر کے دن دہشت گرد قراردیا۔ وہ جموں وکشمیر میں مختلف دہشت گرد واقعات میں ملوث رہا ہے۔

نئی دہلی۔ : ممنوعہ تنظیم جیش محمد کے خطرناک کمانڈر عاشق احمد نینگرو کو مرکز نے پیر کے دن دہشت گرد قراردیا۔ وہ جموں وکشمیر میں مختلف دہشت گرد واقعات میں ملوث رہا ہے۔

نینگرو‘ کشمیر میں دہشت گرد سنڈیکیٹ چلارہا ہے۔ وہ پاکستان سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کی مہم کو آپریٹ کررہا ہے۔

ملک کی سلامتی کو اس سے لاحق خطرہ کی وجہ سے اسے یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت دہشت گرد قراردیا گیا۔

مرکز قبل ازیں حافظ سعید کے لڑکے محمد طلحہ کو بھی دہشت گرد قراردے چکا ہے۔ حافظ سعید کو ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز کہا جاتا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button