مرکز پر سنگارینی کمپنی کو خانگیانے کی کوشش کا الزام: کے کویتا

حیدرآباد: ٹی آر ایس کی رکن کونسل کے کویتا نے مرکزی حکومت پر سنگارینی کا لریز کو خانگیانے کا منصوبہ بنانے کا الزام عائد کیا۔ آج کویتا نے تلنگانہ بوگولا گنی کارمیکا سنگم کے کارگذار صدر کے ملیاء کو مکتوب عہدہ حوالہ کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، سنگارینی ورکرس کی بہبود کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ کورونا وباء کے دوران مزدوروں کو کمپنی کے فائدے سے 29 فیصد حصہ بونس فراہم کیا گیا تھا۔ ایساء کرنے والی تلنگانہ ملک بھر میں واحد ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بہبود، ٹی ار ایس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی کے چار بلاکس کے فروخت کے مرکزی حکومت کے منصوبہ کی شدت کے ساتھ مخالفت کی جائے گی۔ ہمیشہ ملا زمین کے حق میں بہترین فیصلہ لئے جائیں گے۔ اس موقع پر کوپالا ایشور، ایم کویتا، گنڈرا وینکٹ رامنا ریڈی و دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں
Back to top button