شمال مشرق

راہول گاندھی کی یاترا کے دوران گاڑی پر مبینہ طور پر حملہ

بنگال میں راہول گاندھی کو یاترا کے دوران مختلف مسائل پیش آرہے ہیں بنگال میں یاترا پہنچنے کے بعد سے ہی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔کوچ بہار میں راہول گاندھی کو یاترا کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔

کلکتہ: مالدہ ضلع میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہول گاندھی کی کار پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ہے۔ راہول گاندھی بہار کے کٹیہار ضلع سے مالدہ میں داخل ہوئے ہیں  کار میں سوار ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کالی گاڑی پر کسی نے اینٹ سے حملہ کیا اس کی وجہ سے شیشہ ٹوٹ گیا ۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی

بنگال میں راہول گاندھی کو یاترا کے دوران مختلف مسائل پیش آرہے ہیں بنگال میں یاترا پہنچنے کے بعد سے ہی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔کوچ بہار میں راہول گاندھی کو یاترا کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔

دراصل بنگال حکومت کا دعویٰ ہے کہ چوں کہ چیف منسٹر ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دورے پر ہیں اس لئے راہول گاندھی کو سرکاری گیسٹ ہاؤس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں ۔

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرشد آباد ضلع میں یاترا کے داخل ہونے کے بعد اسٹیڈیم میں کھانے کے انتظامات کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی مگر انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔کانگریس کا دعوی ٰ ہے کہ نہ صرف انتظامیہ کی طرف عدم تعاون کا سامنا ہے بلکہ راہول گاندھی کے پوسٹر اور بینر بھی ہٹائے جارہے ہیں ۔

دوسری طرف کانگریس کے ترجمان جے ارام رمیش نےیہ واقعہ پیش آنے کے بعد پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا رواں دواں ہیں اور ہم اس یاتراکے ذریعہ عوامی مسائل کو اٹھارہے ہیں ۔تاہم انہوں نے راہول گاندھی کے کار پر حملہ سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا۔

 کنہیا کمار نے مودی حکومت کو بھی مختلف امور پر تنقید کی۔ انہوں نے ملک میں بے روزگاری اور تعلیمی مسائل پر بات کی ۔کنہیا کمار نے بھی راہل گاندھی کی یاترا سے متعلق کچھ نہیں کہا۔