مریض کے کڈنی سے206 کنکریاں نکالی گئیں

ایک غیر معمولی واقعہ میں شہر حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں ایک مریض کے گردے (کڈنی) سے 206 کنکریاں نکالی گئیں۔

حیدرآباد: ایک غیر معمولی واقعہ میں شہر حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں ایک مریض کے گردے (کڈنی) سے 206 کنکریاں نکالی گئیں۔

ان کنکریوں کی وجہ سے 6ماہ سے ایک 56سالہ مریض کو بائیں جانب شدید درد ہورہا تھا اور موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ درد کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے۔ نلگنڈہ کے رہنے والے ویراملا رام لکشمیا 22اپریل کو آوائیر گلینیگلس گلوبل ہاسپٹل کے ڈاکٹروں سے رجوع ہوئے تھے۔

وہ مقامی ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں استعمال کررہے تھے جس سے انہیں وقتیہ طور پر درد سے آفاقہ مل جاتا تھا مگر شدید درد مسلسل ان کی زندگی کے روزمرہ کے معمولات کو متاثر کرتا رہا۔

ڈاکٹر پی این کمار نے مریض کی تشخیص اور مختلف ٹسٹوں سے توثیق ہوئی کہ مریض کے بائیں جانب گردے میں پتھری ہے۔ مریض کی خواہش پر کی ہول سرجری کی گئی جس میں لیفٹ رینل کال کولی کو نکالدیا گیا جس میں 206 کنکریاں پائی گئی۔ آپریشن کے بعد مریض کو راحت ملی۔

تبصرہ کریں

Back to top button