مسافر ڈرون گاڑی کا عنقریب تجربہ

پاسنجر ڈرون گاڑی کی تیاری کو حقیقی روپ دینے میں پہل کرتے ہوئے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدرآباد، اپنی نوعیت کی پہلی پاسنجر ڈرون گاڑی کا بہت جلد تجربہ کرنے جارہا ہے۔

حیدرآباد: پاسنجر ڈرون گاڑی کی تیاری کو حقیقی روپ دینے میں پہل کرتے ہوئے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدرآباد، اپنی نوعیت کی پہلی پاسنجر ڈرون گاڑی کا بہت جلد تجربہ کرنے جارہا ہے۔

ڈائرکٹر آئی آئی ٹی حیدرآباد پروفیسر بی ایس مورتی نے کہا کہ ادارہ کے اساتذہ اور طلبہ پر مشتمل ایک ٹیم، ایک طویل عرصہ سے اس پراجکٹ پر کام کررہی ہے۔

اب ان کا کام اختتامی مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ پروفیسر مورتی نے بتایا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد، اپنے کیمپس میں عنقریب اس ڈرون گاڑی کے تجربہ کا منصوبہ رکھتا ہے۔

نیشنل مشن فار سائبر فزیکل سسٹمس کے تحت محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کو یہ پراجکٹ دیا ہے۔

ڈائرکٹر کا کہنا ہے کہ مسافر ڈرون گاڑیاں، چھوٹے علاقوں جیسے کمپنیز اور تعلیمی کیمپس میں مفید ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافر ڈرون گاڑیاں، شمال مشرقی علاقوں جہاں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات پیش آتے ہیں، وہاں بچاؤ کاموں میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button