مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پرنور عمل مکمل

کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم رواں سال تاریخ تبدیل کرکے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مکہ معظمہ: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پُر نورعمل مکمل ہوگیا۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں امام کعبہ اورحرمین شریفین امور کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔

مسجد الحرام میں موجود سیکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں اوریہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔

 کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم رواں سال تاریخ تبدیل کرکے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔علحدہ اطلاع کے بموجب جمعہ کی رات غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

نئے ہجری سال کی آمد کے ساتھ غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا۔غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب عالم اسلام نے براہ راست نشریات میں دیکھی۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 4 گھنٹے لگے۔اس سے قبل غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے 9 ذی الحجہ کی رات مقرر تھی مگر رواں سال ہجری سال کے آغاز پرغلاف کعبہ کی تبدیلی کا سرکاری فیصلہ کیا گیا تھا۔

 یہ پہلا موقع ہے جب صدارت عامہ کی زیر نگرانی غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل براہ راست نشر کیا گیا۔صدارت عامہ کے جنرل صدرالشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت کی صاحب بصیرت قیادت ہر اس کام میں سرگرم ہے جو حرمین شریفین میں فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح کو بلند کرے اور قیادت نے کعبہ کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچایا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button