حیدرآباد

تلنگانہ کے سابق وزیراعلی چندرشیکھرراو نے رکن اسمبلی کے طورپر حلف لیا

تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آر ایس پارٹی کے صدر چندرشیکھرراو نے آج رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آر ایس پارٹی کے صدر چندرشیکھرراو نے آج رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
کامیابی اور شکست بی آر ایس کے لئے نئی بات نہیں: کے سی آر
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور

چندرشیکھرراو نے گزشتہ سال 30 نومبر کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں میدک ضلع کے گجویل اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے اب تک بحیثیت رکن اسمبلی حلف نہیں لیاتھا کیونکہ انتخابی نتائج کے بعد چندرشیکھرراو کیمپ آفس پرگتی بھون چھوڑ کر میدک کے ایراولی میں واقع اپنے فارم ہوزمنتقل ہوگئے تھے۔

اس دوران دسمبر میں چندرشیکھرراو باتھ روم میں پھسل کر گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

بعد ازاں انہیں حیدرآباد کے پرائیویٹ میں داخل کیاگیا تھا جہاں ان کے کولہے کی ہڈی کو تبدیل کرنے کا آپریشن کیاگیا۔ اس کے بعد سے وہ گھر پر ہی آرام کررہے تھے۔آج چندرشیکھرراو نے اسمبلی پہنچ کر حلف لیا۔ اسپیکر گڈم پرساد کمار نے انہیں حلف دلایا۔