مسجد نبویؐ کے مہمان پیش امام شیخ محمود خلیل القاریؒ کا انتقال

وہ اپنی رحمدلی اور قرآن پاک سے اپنے لگاؤ اور خدمات کے لئے یاد رکھے جائیں گے۔ ہزاروں طلبا ان کے شاگرد رہے ہیں اور بطور استاد انہوں نے ان طلبا کے درمیان اپنا منفرد مقام بنایا تھا۔

حیدرآباد: مسجد نبویؐ کے مہمان پیش امام اور مسجد القبلتین، مدینہ منورہ کے مستقل امام شیخ محمود خلیل القاریؒ کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ مصر سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور قاری شیخ خلیل الحصاری القاری مرحوم کے فرزند تھے۔

انہیں 2018 سے مسجد نبویؐ میں بطور مہمان پیش امام مقرر کیا گیا تھا۔ رمضان میں وہ تراویح کی نمازوں کی امامت کرتے تھے۔ انہیں پہلی مرتبہ مختلف انداز میں قرات کلام پاک کو ریکارڈ کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ قاریوں کی یونین کے بانی صدر بھی تھے۔

وہ اپنی رحمدلی اور قرآن پاک سے اپنے لگاؤ اور خدمات کے لئے یاد رکھے جائیں گے۔ ہزاروں طلبا ان کے شاگرد رہے ہیں اور بطور استاد انہوں نے ان طلبا کے درمیان اپنا منفرد مقام بنایا تھا۔

حرمین شریفین کی میڈیا ویب سائٹ کے مطابق شیخ محمود خلیل القاریؒ کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبویؐ میں ادا کی جائے گی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئے گی۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button