مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر کے استعمال پر اکثریتی فرقہ کی خاموشی پریشان کن: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی جس انتقام کے ساتھ ملک کے دستور کو بلڈوز کررہی ہے وہ اب اقلیتوں کے مکانوں تک پہنچ گیا ہے۔ سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر نے کہا کہ اکثریتی فرقہ کی ”خاموشی“ بے حد پریشان کن ہے۔

سری نگر: پی پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے دن بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ‘ دستور پر بلڈوزر چلارہی ہے۔ بھگوا جماعت کے قائدین‘ مسلمانوں کو ان کے مکانوں اور روزی روٹی سے محروم کرنے ایک دوسرے پر بازی لے جارہے ہیں۔ وہ مدھیہ پردیش کے کھرگون کا حوالہ دے رہی تھیں جہاں رام نومی جلوس پر سنگباری کرنے کے الزام میں کم ازکم 50 مکانات ڈھادیئے گئے۔ان مکانوں کو غیرقانونی ڈھانچے قراردیا گیا۔

 محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی جس انتقام کے ساتھ ملک کے دستور کو بلڈوز کررہی ہے وہ اب اقلیتوں کے مکانوں تک پہنچ گیا ہے۔ سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر نے کہا کہ اکثریتی فرقہ کی ”خاموشی“ بے حد پریشان کن ہے۔ کشمیری مسلمانوں پر اکثر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اس وقت خاموش تماشائی بنے رہے جب کشمیری پنڈتوں کو وادی چھوڑکر جانے پر مجبور کیا گیا لیکن آج کے ہندوستان میں اکثریتی فرقہ کی مجرمانہ خاموشی بڑی پریشان کن ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button