مسلم ایجنڈہ سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کیا جائے گا

واضح رہے کہ 5 ریاستوں میں آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں اور یوپی میں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے۔

بریلی /نئی دہلی: آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے سامنے مسلم ایجنڈہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے ریاست کے سرکردہ علماء کے ساتھ مشاورت کی ہے اور مسودہ ایجنڈہ کو قطعیت دینے پر غوروخوض جاری ہے۔

واضح رہے کہ 5 ریاستوں میں آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں اور یوپی میں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری جس کا تعلق درگاہ اعلیٰ حضرت سے ہے‘ شہاب الدین رضوی نے بتایا کہ مسلمانوں سے متعلق مسائل پس پشت ڈال دیئے گئے ہیں کیونکہ ہر پارٹی اکثریتی ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے وہ لوگ مسلمانوں کی کثیر آبادی کو نظرانداز کرنا چاہتے ہیں۔

لہٰذا تنظیم‘ انتخابات سے قبل ہمارا ایجنڈہ سیاسی جماعتوں کے سامنے رکھے گی۔

اس مقصد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سرکردہ قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کررہی ہے۔ کمیٹی نے عوام سے بھی رائے اور تجاویز پیش کرنے کی خواہش کی ہے۔ آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام وہی تنظیم ہے جس نے برصغیر میں متحدہ ہندوستان تحریک شروع کی تھی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button