دہلی

جامع مسجد کے قریب مسلح شخص کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع

ایک 14 سالہ لڑکے نے ہفتہ کے دن جامع مسجد کے قریب ایک مسلح شخص کی موجودگی کی جھوٹی کال کی۔ دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: ایک 14 سالہ لڑکے نے ہفتہ کے دن جامع مسجد کے قریب ایک مسلح شخص کی موجودگی کی جھوٹی کال کی۔ دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

اس نے کہا کہ ہمیں کال آئی تھی کہ جامع مسجد کے قریب ایک شخص آتشیں اسلحہ کے ساتھ موجود ہے۔ اسٹانڈرڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ہم نے اچھی طرح تحقیقات کیں اور پایا کہ 14 سالہ لڑکے نے جھوٹی اطلاع دی۔

صورتِ حال پوری طرح قابو میں ہے۔ جمعہ کے دن شمالی دہلی سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ آتشیں اسلحہ اور دھماکو اشیاء سے لدا ایک آٹورکشا پرگتی میدان علاقہ کی طرف جارہا ہے۔

اس علاقہ کو جی 20 چوٹی کانفرنس کے مدنظر کنٹرولڈ زون 1 قراردیا گیا اور یہاں ٹریفک تحدیدات عائد ہیں۔ ملزم کلدیپ شاہ (21 سالہ) نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ڈی سی پی آؤٹر نارتھ کو ٹیاگ کیا تھا۔

اس نے لکھا تھا ”یہ آٹو ڈرائیور پرگتی میدان کی طرف گنس اور ایکسپلوسیو لے کر جارہا ہے“۔ اس نے آٹو کا رجسٹریشن نمبر اور تصویر بھی شیئر کی تھی۔ اس کی یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔