مشہور صنعت کار راہل بجاج کا انتقال

معروف صنعت کار اور بجاج گروپ کے سابق چیئرمین راہل بجاج کا ہفتہ کو شہر پونے، مہاراشٹرا میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔

پونے: معروف صنعت کار اور بجاج گروپ کے سابق چیئرمین راہل بجاج کا ہفتہ کو شہر پونے، مہاراشٹرا میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔ 10 جون 1938 کو کولکتہ میں پیدا ہوے والے راہل بجاج نے 1965 میں بجاج گروپ کی ذمہ داری سنبھالی اور گزشتہ 50 سالوں میں اپنے گروپ کو بہت بلندیوں پر لے گئے۔ حکومت ہند نے انہیں 2001 میں پدم بھوشن سے نوازا۔ وہ 2006 سے 2010 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button