مصری اداکارہ کے حرم مکہ میں ڈرامہ شوٹنگ کے اعلان پرعوام کا شدید ردعمل

مصری شوبزسے وابستہ اشرف ذکی کی اہلیہ نے روجینا نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے قریب اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں انہیں اپنا اسمارٹ فون ہاتھ میں پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

دبئی: مصری اداکارہ روجینا نے کعبہ شریف کے سامنے کھڑے ہو کراپنی تصویر جاری کی جس پر مصر اور عرب دنیا میں سوشل میڈیا پرغم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ 2023 کے لیے اپنی نئی رمضان سیریزکی شوٹنگ حرم مکہ کے اندر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے اس بیان کو بیت اللہ میں فن کی ترویج کی سوچی سمجھی کوشش قرار دے کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مصری شوبزسے وابستہ اشرف ذکی کی اہلیہ نے روجینا نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے قریب اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں انہیں اپنا اسمارٹ فون ہاتھ میں پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے رمضان کے مہینے میں اپنی اگلی سیریز کے لیے ایک "پوسٹر” دکھایا جس کا نام "ستھم” ہے۔

 روجینا کے اس اقدام کا مقصد اپنے فن کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔مصری اسٹارنے تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے دعا کہ ”یا اللہ آپ رمضان سیریز ’ستھم‘2023 کو ہماری روزی روٹی کا ذریعہ بنائیں۔ ہمارے لیے اپنے مبرک حرم کی برکت سے آسانیاں پیدا کریں، رائیٹر ناصر عبدالرحمن اور ہدایت کار رؤف عبدالعزیزکی کوششوں سے ہمارے مشن کو کامیاب بنائیں‘۔

روجینا کی تصویر پوسٹ ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صارفین نے انہیں رمضان المبارک اور حرم قدسی کے تقدس کا احترام کرنے اور اپنی فن کی ترویج کے بجائے عبادت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button