حیدرآباد

بجٹ اجلاس: بی آر ایس ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز آٹوز کے ذریعہ اسمبلی پہنچے

ہریش راو نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے خواتین کو مفت بس سفر فراہم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آٹو ڈرائیورس کو بھی تحفظ فراہم کرے۔

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز آٹو ڈرائیوروں پر حکومت کے موقف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آٹوز میں اسمبلی پہنچے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
آیا عامر علی خان کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا؟

سابق وزیر فینانس و بی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ، ٹی سرینواس یادو، سدھیر ریڈی، سبیتا اندرا ریڈی، ملا ریڈی، وویکانند، مادھاورم کرشنا راؤ، پی کوشک ریڈی، ایم ایل سی ستیہ وتی راتھوڑ حیدرآباد کے ایم ایل اے کوارٹرز سے آٹوز میں اسمبلی پہنچے۔

 اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد آٹو ڈرائیورس کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دو مہینوں میں 21 آٹو ورکرز خودکشی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے خواتین کو مفت بس سفر فراہم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آٹو ڈرائیورس کو بھی تحفظ فراہم کرے۔

کانگریس کی خواتین کیلئے مفت اسکیم کے پیش نظر آٹو ڈرائیورس کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ 6.5 لاکھ آٹو ڈرائیورس صحیح طریقہ سے کمائی نہیں ہونے کی وجہ سے اپنی آٹو کی ای ایم آئی ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں اور بہت سے آٹو ڈرائیورس فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ہریش راؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خودکشی کرنے والے ڈرائیورس کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا جائے۔ ہریش راؤ نے مزید کہا کہ خودکشی کرنے والے آٹو ڈرائیورس کے افراد خاندان کو فی کس 10 لاکھ روپئے معاوضہ کو بھی حکومت کے بجٹ میں شامل کیا جائے۔