مصنوعات پر قومی پرچم کی تصویر

امیزان کو بعض مصنوعات بشمول کپڑوں اور غذائی اشیاء کی فروخت کے سلسلہ میں جن پر ہندوستانی پرچم کی تصاویر تھیں، سوشل میڈیا پر چند افراد کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے ایک تنازعہ کے دوران پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہندوستانی قومی پرچم کی تصویر کی حامل اشیاء بشمول جوتے فروخت کرنے پر ای کامرس کی بڑی کمپنی امیزان اور اس کے مالک کے خلاف کارروائی کرے۔

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج یہ بات بتائی۔

امیزان کو بعض مصنوعات بشمول کپڑوں اور غذائی اشیاء کی فروخت کے سلسلہ میں جن پر ہندوستانی پرچم کی تصاویر تھیں، سوشل میڈیا پر چند افراد کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بعض افراد نے کہا کہ اس انداز میں قومی پرچم کا استعمال ملک کے پرچم ضابطہ کی توہین اور خلاف ورزی ہے۔

ریاستی حکومت کے ترجمان مشرا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہمارا قومی پرچم ای کامرس پلیٹ فارم امیزان کی جانب سے فروخت کی جانے والی اشیاء پر استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ ناقابل برداشت ہے، کیوں کہ قومی پرچم کو جوتوں پر بھی استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بادئ النظر میں یہ قومی پرچم ضابطہ کی خلاف ورزی ہے ۔

تبصرہ کریں

Back to top button