حیدرآباد

کے ٹی آر نے حیدرآباد میٹرو میں کی سواری، عوام سے کی راست ملاقات

لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے کو بڑھانے کے لئے بھارت راشٹرا سمیتی  (بی آر ایس) کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے آج حیدرآباد میٹرو ریل میں قدم رکھا اور رائے درگم تا بیگم پیٹ میٹرو اسٹیشن تک عام مسافروں کے ساتھ سفر کیا۔

حیدرآباد: لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے کو بڑھانے کے لئے بھارت راشٹرا سمیتی  (بی آر ایس) کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے آج حیدرآباد میٹرو ریل میں قدم رکھا اور رائے درگم تا بیگم پیٹ میٹرو اسٹیشن تک عام مسافروں کے ساتھ سفر کیا۔

متعلقہ خبریں
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
تلنگانہ میں 2290 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل، حلقہ شیر لنگم پلی میں سب سے زیادہ ووٹرس

کے ٹی آر نے جو تلنگانہ انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں، شہر کی نوجوان آبادی سے رابطہ قائم کرنے اور ان سے بات چیت کے لئے وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے رائے درگم میٹرو اسٹیشن سے بیگم پیٹ میٹرو اسٹیشن تک کا سفر کیا۔

سفر کے دوران انہوں نے مسافروں سے بات چیت کی جو واضح طور پر کے ٹی آر کو میٹرو ٹرین میں اپنے ساتھ دیکھ کر حیران اور پرجوش تھے۔

روایتی سیاسی نقطہ نظر سے ہٹ کر دیکھیں تو کے ٹی آر کے حالیہ دوروں میں شہر کے مختلف مشہور عوامی مقامات پر اچانک ان کا ظاہر ہونا اور عوام سے راست ملاقات کرنا نوجوان قائد کی مقبولیت میں مزید اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران کے ٹی راما راؤ کو شہر کے معروف مقامات اور اداروں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا جن میں پرانے شہر کے ایک ریستوران کا دورہ بھی شامل ہے جہاں انہوں نے بریانی تناول کی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے معظم جاہی مارکیٹ میں مشہور آئس کریم پارلر اور مشہور کیفے نیلوفر کا بھی دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو خوشگوار حیرت سے دوچار کردیا تھا۔

جیسے جیسے انتخابات کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، کے ٹی راما راؤ کا انتخابی طریقہ کار روایتی سیاسی حکمت عملیوں سے ہٹ کر زیادہ سے زیادہ عوام سے جڑنے کی کوششوں کا غماز نظر آتا ہے کیونکہ کسی اور قائد ایسا کرتا ہوا نہیں دیکھا جاتا۔