آیا بارشوں کا موسم چہرے کو رکھیں شاداب

ہمارے ملک میں معاشرتی اور سماجی مسائل اس قدر زیادہ اور متنوع ہیں کہ ملک کی خواتین کا ایک کثیر حصہ موسم کے پہناوؤں اور فیشن کے تقاضوں سے لاتعلق رہتا ہے۔ جہاں مسئلہ تن ڈھانپنے کا ہو وہاں فیشن اور ملبوسات کی باریکیوں میں کون جاتا ہے۔

راحیلہ مغل

خواتین کی پوشاک تیار کرنے والے مشہور برانڈ موسم برسات میں ریمپ واک سے عموماً اجتناب کرتے ہیں۔ گرمیوں کی آمد سے قبل اور سردیوں کے موسم کے شروع میں وہ فیشن کی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں اور ملبوسات کی اس گہما گہمی میں برسات کے موسم کے پہناوؤں کو بھی قدرے نمایاں کر دیتے ہیں۔لیکن دانشمند خواتین جانتی ہیں کہ برسات کے موسم کے پہناوے سال کے باقی موسموں کے مقابلے میں منفرد اور توجہ طلب ہوتے ہیں۔

ہمارے ملک میں معاشرتی اور سماجی مسائل اس قدر زیادہ اور متنوع ہیں کہ ملک کی خواتین کا ایک کثیر حصہ موسم کے پہناوؤں اور فیشن کے تقاضوں سے لاتعلق رہتا ہے۔ جہاں مسئلہ تن ڈھانپنے کا ہو وہاں فیشن اور ملبوسات کی باریکیوں میں کون جاتا ہے۔

اس حقیقت کے باوجود گھر گھر نیٹ کی موجودگی نے ملک کی صنف نازک کو دیگر معلومات کے ساتھ ساتھ اس امر سے بالخصوص باخبر کر رکھا ہے کہ کس موقعہ پر کیا پہننا ہے!انہیں سب معلوم ہے کہ موسم گرما کے پہناوے کونسے ہیں،سردیوں کے موسم میں کیا پہنتے ہیں اور برسات کے موسم میں کونسا لباس زیب تن کرنا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ باقی موسموں کی طرح اس موسم میں بھی ہر کسی کی کوشش اور خواہش یہ ہی ہوتی ہے کہ اس کی ڈریسنگ اور میک اپ اچھے سے اچھا ہو تاکہ وہ سب سے خوبصورت اور الگ نظر آسکیں۔ اس لئے آج ہم آپ کو چند ایسی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ سب سے الگ اور منفرد نظر آسکیں گی۔اب برسات کا موسم بھی شروع ہو چکا ہے ، ایسے میں تقریبات کے موقع پر اپنی خوبصورتی اور میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنا بھی ایک فن ہی ہے۔

تو آپ کوشش کریں کہ اپنے لباس اور میک اپ کا انتخاب اس موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، برسات کے موسم میں چونکہ نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور پھر پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ ہیوی میک اپ نہ کریں۔صرف ہلکا فاؤنڈیشن استعمال کریں اور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے میک اپ پروڈکٹس آئل فری ہوں۔

گرمی اور نمی والا یہ موسم میک اپ کیلئے مناسب نہیں۔لیکن اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرا نکھرا اور فریش لگے گا۔

مندرجہ ذیل میک اپ پروڈکٹس کا استعمال کرکے آپ دلکش اور خوبصورت دکھائی دے سکتی ہیں۔

1۔میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں کیوںکہ گرمی کے موسم میں میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کیلئے ان پروڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے۔

2۔کوشش کریں کہ اچھا موئسچرائزر استعمال کریں۔اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آجاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اس طرح کی پروڈکٹس میں سن بلاک بھی شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔

3۔میک اپ کرتے وقت برونزر کا استعمال لازمی کریں ۔ اس کو پورے چہرے پر پاؤڈر کی طرح لگائیں۔اسے گالوں ، کے ابھار پر ضروری لگائیںلیکن برونزر کا انتخاب کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ اس میں کسی قسم کی چمک نہ ہو۔

4۔چونکہ یہ گرمی کا موسم ہے، اس لئے اکثر خواتین لپ اسٹک کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں، آپ اس مقصد کیلئے لپ اسٹین کا استعمال بھی کر سکتی ہیں یہ مارکر کی شکل میں مارکیٹ میں باآسانی مل جاتا ہے۔ان کے کلر،نیچرل دکھائی دیتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک آپ کے ہونٹوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔ لیکن خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں لپ بام شامل ہو جو کہ آپ کے ہونٹوں کی نمی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

5۔گرمی کے موسم میں کوشش کریں کہ واٹر پروف مسکارا کا انتخاب کریںکیونکہ یہ گرمی اور پسینہ کے باعث پھیلتا نہیں ہے۔

6۔آئی شیڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ نے اس کو لگانے سے پہلے آئی شیڈ پرائمر لگایا ہے یا نہیں۔کوشش کریں کہ آئی شیڈ کو انگلی کی مدد سے لگائیں۔آئی لائنر کے طور پر آئی پنسل کا استعمال کریں۔بلیک آئی پنسل یا کسی بھی دوسرے کلر کی آئی پنسل استعمال کر سکتی ہیں۔

7۔چونکہ گرمی کا موسم ہے اس لئے کوشش کریں کہ میک اپ کرنے کے بعد میک اپ سیٹنگ سپرے کا استعمال بھی کریں اس سے آپ کا میک اپ زیادہ دیر تک آپ کے چہرے پر برقرار رہے گا اور آپ کو ری ٹچ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

٭٭٭

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.