صحت میں کھرا…کھیرا

دیسی ہویا ولائتی ، یہ بڑے کام کی سبزی ہے

کھیرا نباتات کے خاندان کا ایسارکن ہے جو دنیاکے اکثر ممالک میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔آپ کا سلاد پلیٹرکھیرے کے بغیر نامکمل رہتاہے… دل کو تسکین اور پیاس کی شدت کو کم کرنے والا کھیرا دراصل ایک بیل دار پودے کا پھل ہے۔ اس کے پودے کی بیل یا توزمین پر پھیلتی ہے یاآس پاس کے درختوں پر چڑھ جاتی ہے۔اس کی کاشت کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ یہ موسم گرما میں ہوتا ہے اور اس کے پھل کوپکتے وقت گرمی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب یہ دنیا کے اکثر ممالک میںپورے سال دستیاب ہوتا ہے۔

ہمارے ملک میں کھیرے کی دواقسام دستیاب ہیں، دیسی اور ولائتی کھیرا۔ کھیرے کا چھلکا چمکدار ،صاف اور قدرے ملائم ہوتاہے۔ اس کا رنگ سبزرد سفید ہوتا ہے اور یہ ذائقے میں بھی شیریںہوتا ہے۔ ولائتی کھیرے کی کاشت ہندوستان میں بھی ہوتی ہے۔ تاہم یہ پورے یورپ اور امریکہ کی اصل نباتاتی نسل ہے۔ اس کھیرے کا چھلکا موٹاکھردرا اور دانے دار ہوتا ہے۔ اس کا رنگ گہراسبز ہوتاہے۔ مگراس میںچمک دمک نہیںہوتی اور عموماً پھیکا ہی ہوتا ہے۔

بہترین کھیرا کیسا ہوتاہے؟

یہ مکمل پکا ہواہوتاہے۔ آپ جب بھی کھیرا کھائیںتو تھوڑاسا کالانمک چھڑک کر کھائیں۔نظام ہاضمہ فعال رہتا ہے۔ جلد ہضم ہوتاہے۔ جسم میں موجود فاسدا جزاء کا اخراج کرتاہے۔ جگر اورمثانے کی گرمی دور کرتاہے۔ صفرا کی زیادتی میں بھی مفید ہے۔ گرمی کے بخاراوریرقان سے بچائو کرتا ہے۔ خون کی حدت ختم کرکے خون کو پتلا کرتاہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں بھی مفید ہے اوراگر خونی بواسیر ہوتو ایسے مریضوں کیلئے بھی بہترین غذائی دوا ہے۔بے خوابی کے شکار افراد کو بھی دوپہر کے کھانے سے قبل کھیرے کی سلاد کھانی مفید ہے۔

متعلقہ

کھیرے اور کھجور کا تعلق

دراصل کھیرا سردترافادیت رکھتا ہے۔ بعض لوگ اسے کثرت سے کھاتے ہیںاورانہیں تکلیف دہ صورتحال سے نبٹنا پڑتا ہے۔لہٰذا جب بھی زائد مقدار میں کھیرا کھاکے معدے میں تکلیف ہوتو ایک کھجور یا دو چاردانے منقیٰ کھالئے جائیں یاتھوڑاسا شہد چاٹ لیاجائے تو کھیرا جلد ہضم ہوجاتا ہے۔

کلوروفل اور فلیوونا ئیڈ زکا خزانہ

گوکہ دیگر سبزیوں کی طرح کھیرے میں بھی غذائی فائبر ز موجود ہیںتاہم ہرے رنگ یعنی کلوروفل اور فلیونا ئیڈز کی وسیع تر مقدار پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ایک جزوPurine نہایت معمولی مقدار میں ہے، جسم کے اندر پہنچ کر یورک ایسڈ میں تبدیل ہوتاہے تاہم پانی کی مقدار90 فیصدتک ہے اس لئے ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی بیماری Jicht میں کھانا مفید ہے ۔کھیرا پیشاب آور ہے۔

کھیرے کے طبعی فوائد:

یہ ہمارے ملک میںگرمیوں کے ایام میںعام اور سستے داموں میں ملنے والا پھل ہے۔ (بیرونی ممالک میں اسے پھل ہی کہاجاتا ہے جیسے ٹماٹر کو بھی سبزیوں میں شمار نہیں کیاجاتا) یہ متعدد امراض کا بہترین قدرتی علاج ہے۔

٭٭٭

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.