موٹاپا: اسباب اور حل

جنک فوڈ کا استعمال وزن کو بڑھاتا ہے۔ ہمارے ہاں یہ ٹرینڈ بن چکاہے کہ لوگ گھر کے کھانے کے بجائے فاسٹ فوڈکو ترجیح دیتے ہیں۔ اکثر رات کے اوقات میں لوگ پیزا، برگر، شوارما وغیرہ کھانے میں استعمال کرتے ہیں۔

آج اپنے اردگرد بیشتر افراد کو دیکھیں ہر کوئی اسی کوشش میں ہوگا کہ کسی نہ کسی طرح خود کواسمارٹ اور سلم رکھا جائے۔ لیکن ہمارے ہاںشہری علاقوں میں،23فیصد سے زیادہ خواتین موٹاپے کا شکار ہیں، جو کہ مردوں کے20%سے زیادہ ہے جبکہ دنیا میں70 فیصد افراد کو موٹاپے کا سامنا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ موٹاپے کاتعلق زیادہ کھانے سے ہے۔

عمر کے لحاظ سے وزن زیادہ بڑھ جانا موٹاپا شمار کیا جاتا ہے۔ آپ نے اکثر دیکھاہوگا کہ ہمارے ہاں لوگ موٹاپے کو سیریس نہیںلیتے لیکن اس کے باعث مستقبل میں موٹاپے کے شکار افراد کوکئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انگلینڈ کے شعبہ صحت کے ماہرین کے مطابق زیادہ وزن یاموٹاپا انسان کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں بھیجنے تک کا سبب بن سکتا ہے۔ موٹاپے کی اصل وجہ کیلوریز میںضرورت سے زیادہ اضافہ ہے۔

موٹاپے کے اسباب

جنک فوڈ کا استعمال وزن کو بڑھاتا ہے۔ ہمارے ہاں یہ ٹرینڈ بن چکاہے کہ لوگ گھر کے کھانے کے بجائے فاسٹ فوڈکو ترجیح دیتے ہیں۔ اکثر رات کے اوقات میں لوگ پیزا، برگر، شوارما وغیرہ کھانے میں استعمال کرتے ہیں۔ فاسٹ فوڈ میں موجود اجزاء کیلوریز میںاضافہ کرتے ہیں جس سے جسم میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو موٹاپے کا سبب بنتی ہے۔

متعلقہ

ماہرین صحت کے مطابق ریڈمیٹ(سرخ گوشت) کا زیادہ استعمال بھی وزن میں اضافے کا سبب قرار دیاجاتا ہے۔ ایک حد سے زیادہ سرخ گوشت کا استعمال جسم میںچربی کی مقدار کو بڑھاتا ہے جسم میں چربی کی زیادتی کسی بھی صورت صحٹ کیلئے موزوں نہیں۔

فرائیڈ آلو کے چپس ، سموسے ،پکوڑے اوردیگر گھی میںتلی ہوئی اشیا بھی وزن میںاضافے کا سبب بنتی ہیں۔ بعض انسانوں کے جینز بھی ایسے ہوتے ہیں جو جسم کو فربا کرتے ہیں اور وزن میںاضافے کا باعث بنتے ہیں۔

کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی نہ کرنا اورخاص طور مستقل بیٹھے رہنا یافوراً لیٹ جانے کے باعث بھی وزن میںاضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ذہنی دبائو بھی موٹاپے کا سبب ہے، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ذہنی دبائو وزن بڑھادے۔ ماہرین کے مطابق جب انسان ذہنی تنائو کا سامنا کررہاہوتا ہے یا کسی پریشانی میںمبتلا ہوتاہے تو نیند میںخرابی پیدا ہوجاتی ہے۔مکمل نیند نہ لینے سے وقت بے وقت بھوک لگتی ہے اور پھر سکون تب ہی ملتا ہے جب کھانا کھالیا جائے۔ جب وقت بے وقت کھانا کھایا جائے تو انسانی جسم میںشوگر لیول بڑھ جاتا ہے جو کہ وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ ایک برطانوی ریسرچ کے مطابق نیند پوری نہ ہونے پر ہم ایک دن میںضرورت سے زیادہ385 کیلوریز اپنے جسم میںڈالتے ہیں۔

ورزش یا جسمانی آزمائشوں میںحصہ نہ لینے سے وزن بڑھنے کے امکانات میںاضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین صحت نے تجربات کی روشنی میں بتایا ہے کہ صبح ناشتہ نہ کرنا بھی وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح رات کا کھانا نہ کھانے سے بھی وزن بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ رات کا کھانا نہ کھانے سے ذہنی خلفشار پیداہوتا ہے اور پھر نیند ڈسٹرب ہوتی ہے اور نیند پوری نہ ہونے سے وزن بڑھنے کے اسباب اوپر بیان کئے گئے ہیں۔

اضافی وزن سے پیدا ہونے والے مسائل

جب ایک شخص کا وزن اس کی عمر اور جسم کے تناسب سے زیادہ تجاوز کرجائے تو اسے کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں کولیسٹرول میںاضافہ ، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس ، دل کے امراض ، سانس کے مسائل ، نیند کی خرابی ، ذہنی عارضے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سستی کا طاری رہنا بھی مشاہدے میںآیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی ریسرچ کے مطابق زیادہ وزن کے حامل افراد میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے جس کے باعث کورونا وائرس کی جلدشکار ہوسکتے ہیں۔

موٹاپے سے کیسے بچاجائے؟

سب سے پہلے تو ضروری یہ ہے کہ ورزش کو معمول بنایا جائے۔ صبح کے اوقات میں ورزش کے بے شمار فوائد ہیں۔ ایک تو جسم چست وتوانا ہوگا دوسرا یہ کہ چربی پگھلے گی، جب جسم میںچربی کی مقدار کم ہوگی تو وزن میں کمی ہوگی اور موٹاپے سے چھٹکارا ملے گا۔ تلی اور مرغن غذائوں سے اجتناب کیاجائے۔ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کی جائے۔

گاجر کاجوس: گاجر کاجوس فائبرسے بھرپور ہتاہے ۔چینی کے بغیر پینے سے وزن میںحیرت انگیز حد تک کمی کی جاسکتی ہے۔

مالٹے کا جوس : مالٹے کے جوس کو منفی کیلوریز جوس قرار دیاجاتا ہے۔ مالٹے کا جوس جسم میں موجود کیلوریز کو جلانے میں مدد دیتاہے۔

تربوز کا جوس: تربوز کا جوس جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، جوس میں موجود امائینو آسیڈز کیلوریز جلانے میں مددگار ہے۔

٭٭٭

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.