چمکدار جلد کے لیے فیشل اسپرے

فیشل جسم میں موجود ٹاکسن اور چہرے کے اطراف جمع شدہ غیر ضروری مواد کا بھی خاتمہ کرتاہے فیشل سے جلد کوٹائٹ کرکے چہرے کی چمک میںاضافہ کرسکتی ہیں۔

چہرے کی جلد کی اندرونی اور مکمل صفائی کو فیشل کہتے ہیں۔ فیشل جسم میںموجود ٹاکسن اور چہرے کے اطراف جمع شدہ غیر ضروری مواد کا بھی خاتمہ کرتاہے فیشل سے جلد کوٹائٹ کرکے چہرے کی چمک میںاضافہ کرسکتی ہیں فیشل کم سے کم ہفتہ یا15دن میںایک بار ضرور کرانا یا کرنا چاہیے دوران خون تیز ہوتا ہے اور چہرے کی جھریاں ،کیل اورداغ ختم ہوجاتے ہیں۔

  • ’’ نیم کے پتوں کا فیشل‘‘

نیم کے چند پتے چار کپ پانی میںڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک چوتھائی رہ جائے پھر اس پانی کو چھان کر ٹھنڈا کریں اس کے بعد اس میںچار قطرے لونگ کا تیل شامل کردیں۔ یہ چکنائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریا بھی ہے اس کو اسپرے بوتل میںڈال کر چہرے پر اسپرے کرلیں چہرہ صاف ہوجائے گا۔ یہ چکنی جلد کی تازگی کیلئے بہت مفید ہے۔

  • پیپر منٹ آئل کا فیشل

ملی جلی جلد کیلئے ایک لیٹر پانی میں نارنجی کے چھلکے ڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک چوتھائی رہ جائے اب اسے چھان کر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں پیپرمنٹ ایسنس آئل کی تھوڑی سی مقدار شامل کردیں۔ اسپرے بوتل میں بھرلیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔ پیپر منٹ سے آپ کی جلد ٹائٹ ہوگی اور پورا دن تازگی محسوس ہوگی۔

  • چنبیلی کے پھول کا فیشل

نارمل جلد کیلئے نصف لیٹر یعنی آدھا لیٹر پانی میں مٹھی بھر چنبیلی کے پھول ڈال کر ابالیں جب ایک چوتھائی رہ جائے تو چھان کر فریج میںٹھنڈا کرلیں پھر اس میںتھوڑا سانارنگی کا تیل ملا لیں اورحسب ضرورت چہرے پر چھڑک لیں یعنی اسپرے کرلیں۔

  • گیندے کے پھول کافیشل

خشک جلد کیلئے گلاب کی پتیاں ایک بڑے پیالے میں پانی ڈال کر بھگولیں رات بھر پانی کورہنے دیںصبح کوپتیاں نکال کراتنا ابالیں کہ ایک چوتھائی رہ جائے اب اس میں گیندے کا تھوڑا سا تیل ڈال دیں اسپرے بوتل میں بھرلیں یہ جلد کو نرم کریں گا آپ کی جلد نرم وملائم ہوجائے گی۔

  • ایلوویرا کا فیشل

حساس جلد کیلئے پانی میں پودینے کے پتے رات بھر کیلئے بھگودیںصبح ابال کر ایک چوتھائی مقدار کرلیں اب اس میںایک چمچہ ایلوویرا کا رس ڈال دیں یہ اسپرے بوتل میں بھرلیں یہ حساس جلد اور بڑھتی ہوئی عمر والی جلد کیلئے بہتری ہے۔

  • گلاب کی پتیوں کا فیشل

یہ فیشل چکنی جلد پر کیل مہاسے اور بہت زیادہ چکناپن ختم کرنے کیلئے ہیں۔ ایک بڑے بائول میں آدھا پائو گلاب کی پتیاںایک لیٹر پانی میںڈال دیں پھر اس میں برائون شوگر200 گرام،وچ ہیزل1/4 کپ،کافور1/2 چائے کا چمچہ ڈال کر اچھی طرح پکا کر اسپرے والی بوتل میںڈال کر رکھ لیں دن میں دو مرتبہ چہرے پر اسپرے کریں اس کے بعد کاٹن سے صاف کرلیں۔

  • گرین ٹی کا فیشل

یہ فیشل تمام جلد اور ایکنی والی جلد کیلئے زیادہ مفید ہے۔ گرین ٹی کا پانی ایک خالی اسپرے بوتل میںڈال دیں پھر اس میںگلاب کی پتیوں کا تیل بھی شامل کرلیں۔ دو سے تین قطرے پھر اس کے بعد ٹی ٹری آئل کے دو قطرے ڈال دیں۔ یہ ایکنی والی جلد کیلئے بہترین ہے ۔ ان تینوں کو اچھی طرح مکس کرلیں یہ فیشل جلد کو ٹائٹ کرتا ہے اور ایکنی کاخاتمہ کرتاہے۔

  • کھیرے کا فیشل

ایک عدد کھیرے کو میش کرکے اس کا رس نکال لیں اس کو اسپرے بوتل میںڈال دیں پھر اس میںعرق گلاب بھی شامل کرلیں اورچہرے پر اسپرے کریں یہ فیشل خشک جلد والی خواتین کیلئے ہے۔

  • زعفران کا فیشل

اس فیشل میںزعفران کی ایک چٹکی عرق گلاب میںشامل کرکے اس میںجو جو با آئل کے تین سے چار قطرے بھی شامل کرکے ایک اسپرے بوتل میں بھرلیں پھراس کو اپنے چہرے پر اسپرے کریںیہ بے جان جلد کیلئے بہترین ہے۔

  • چاول کے پانی کا فیشل

یہ فیشل جلد کو گوراکرتا ہے ایکنی کوختم کرتا ہے اور سورج سے جھلسی ہوئی جلد کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ چاولوں کا پانی دو چمچہ یعنی چاولوں کو بھگودیںپھر اس کا پانی لے کر اس میںدو کھانے کے چمچے لیمن جوس ، پودینے کا پانی دو کھانے کے چمچے، کھلے ہوئے مساموں کو بند کرنے کیلئے دو کھانے کے چمچے ٹماٹر کا جوس بھی شامل کریں۔ املی کاپانی آدھا کھانے کا چمچہ، آلو کا جوس دو کھانے کے چمچے، گلیسرین پانچ قطرے ان سب کو اچھی طرح مکس کرلیں پھرایک اسپرے بوتل میں تھوڑا سا پانی بھر کر اس میں ایک ٹکڑا ایلوویرا کاڈال دیں پھراس میںساری مکس کی ہوئی چیزیں ڈال دیں پھر اس کو ایک ہفتے تک استعمال کریں اس اسپرے کو دن میںچار باراستعمال کرنا ہے۔

٭٭٭

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.