کچی سبزیاں اوران کے کرشماتی اثرات

کچی سبزیوں کا سب سے بڑا فا ئدہ توبہرحال یہ ہے کہ انھیں ایسے ہی کھانے سے غذا یت ضائع نہیں ہوتی، جبکہ انہیں پکانے کے دوران اس بات کا احتمال ہوسکتا ہے۔ آ ئیں جانتے ہیں کہ کونسی کچی سبزی کتنی فا ئدہ مند ہے۔

جھلکیاں
  • عجیب سی بات ہے کہ کچی سبزیاں ذوق و شوق سے کھانے والے اپنی اس عادت کا اعتراف کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔
  • کچی سبزیوں کو کچا کھانے میں ان کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا مگر صحت پران کے دیرپا اثرات رہتے ہیں۔ خاص طورپر یہ نظام ہاضمہ کیلئے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔
  • کچی سبزیوں کے بیش بہا فوائد کی وجہ سے اس کا اعتراف کرنے میں ہچکچانے کی کوئی بات نہیں۔

یہ بات بھی مسلمہ ہے کہ ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے توصحت بھی ٹھیک رہتی ہے۔کچی سبزیوں کے فوائد کہیں نہ کہیں ہمارے لاشعور میں ہوتے ہیں تبھی تو پر تکلف دعوتوں اورمرغ مسلم والی محفلوں میں سلاد کے بغیر ضیافت ادھوری سمجھی جاتی ہے۔ کچی سبزیوں کا سب سے بڑا فا ئدہ توبہرحال یہ ہے کہ انھیں ایسے ہی کھانے سے غذا یت ضائع نہیں ہوتی، جبکہ انہیں پکانے کے دوران اس بات کا احتمال ہوسکتا ہے۔ آ ئیں جانتے ہیں کہ کونسی کچی سبزی کتنی فا ئدہ مند ہے۔

  • موسمی سلاد

پیاز، ٹماٹر اور پودینہ کو کاٹ کر ان میں نمک اور سیاہ مرچ کا پا وڈر شامل کریں اور مناسب سمجھیں تو اس پر لیموں کا رس ڈا لیں‘ بہت لذیذ مرکب بن جاے گا۔

  • کھیرا:

کھیرے کے باریک باریک قتلے کاٹ لیں، اس میں ابلے ہو ے آلو، ٹماٹر، سبز پودینہ شامل کر لیں اور نمک ومرچ سیاہ چھڑک کر اس میں لیموں کا رس حسب ذا ئقہ نچوڑ لیں، بہت خوش ذائقہ ہو گا کیونکہ ایسے لوازمات سے کھانا زیادہ کھایا جاتا ہے اور جلد ہضم ہو جاتا ہے۔

  • مولی:

مولی کو کدوکش کر لیا جا ے پھر اس میں مولی کے پتے، پیاز اور ٹماٹر کاٹ کر شامل کر لیں، اس پر نمک اور سیاہ مرچ پسی ہوئی ڈال کر کھائیں‘ بہت طاقتور اور ہاضم چیز ہے۔

متعلقہ

ان اشیا کو روٹی سے کھا ئیں اگر چاہیں تو ان میں بعض موسمی پھل بھی شامل کر لیں، اگر کوئی آدمی دو تین ماہ کچی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرے تو اس کے جسم میں غیر معمولی چستی، پھرتی اور طاقت رونما ہو جائے گی اور جسم کے اندر جس قدر زہریلے اور گندے مادے ہوں گے، نکل جا ینگے اور تندرستی اور توانا ئی عود کر آ ے گی۔

  • لیموں کی ا فادیت:

اگر طبیعت بھاری ہو، متلاتی ہو تو صبح کے وقت ادرک کی ہلکی چائے بنا کر لیموں نچوڑ کر پئیں، بے حد فائدہ ہو گا۔ طبیعت کو فرحت ملے گی۔ لیموں کا اچار بھی بہت فا دہ مند ہوتا ہے۔ لیموں کی سکنجبین ایک بہترین مشروب ہے۔

موسم برسات اور گرمیوں میں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ سر میں خشکی ہو تو تل کے ایک پاؤ تیل میں چوتھا ئی حصہ لیموں کا عرق ملا کر چند دن تک بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیے، خشکی دور ہو جائے گی۔

لیموں کا رس اور آملہ پیس کر بالوں کی جڑوں میں نہانے سے گھنٹہ پہلے لیپ کر لیں۔ اس عمل سے بال لمبے اور چمکیلے ہو جا ئیں گے۔ یہ سرد تر ہے، حرارت کو تسکین دیتا ہے، طبیعت کی بد اعتدالی کو دور کرکے سکون پیدا کرتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے، مقوی معدہ ہے، قے کو بند، متلی کو دور کرتا ہے۔

  • کچی پیاز:

کچی پیاز کھانے کے بھی بہت سے فوائد ہیں، سلاد میں پیاز کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔ اس کا جوشاندہ تقطیر البول میں نافع ہے۔ برسات کے موسم میں اس کا استعمال موسمی بیماریوں کیلئے بڑا مفید ہے۔ اس کا اچار کھانے سے ریاح کو بے حد فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ تلی کے ورم کا بڑا علاج ہے۔ غذا میں اس کے استعمال سے آنکھوں کی بیماریوں میں افاقہ ہوتا ہے۔ ہیضہ میں نافع ہے۔

  • لہسن:

ایک اور اہم سبزی لہسن ہے جسے خام حالت میں کھانے سے دل کی شریانوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔پولیو ، آنتوں کے امراض، جسمانی کیڑوں، امراض جلد، پھوڑے تبخیر ، نظام تنفس کی جراثیم زدگی اور فشار الدم جیسے امراض میں مفید ہے۔ یہ دماغی امراض ‘ دق کیلئے بھی مفید ہے۔ یہ آواز کو صاف کرتا ہے۔ امراض دمہ‘فالج‘ لقوہ اور رعشہ میں مفید ہے۔

  • ادرک:

اس قیمتی شفاء بخش جڑ کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بھی فرمایا ہے۔ اس کا طبی نام زنجبیل ہے۔ زنجبیل کو محرک ہاضم ‘ کاسر ریاح، افعال کی بنا پر ضعف اعصاب اور بلغمی عوارضات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن ساتھ ہی آ ئرن سے بھرپور چقندر کھانا بھی نہ بھولیے، اس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے ، جو آپ کی آنتوں کو آ ئرن بہتر طور پر جذب کرنے میں مدد کرتاہے۔ اگر آپ کو کچے چقندر پسند نہیں تو اس کے سلا س بنا کر تھوڑا سا نمک اور لیموں کا عرق چھڑک کرایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔اور اس پر پالک کاٹ کر ڈال دیں۔ اس کے بعد کالی مرچ چھڑک کر تناول فرما ئیں ، آپ یقینا اچھا محسوس کریں گے۔

  • بند گوبھی اور ہری مرچ:

یہ بھی ایک زبردست سبزی ہے۔ بند گوبھی بہت سارے وٹامن گروپس کا بہترین ذریعہ ہے اور قابل ہضم فا ئبر ز بھی فراہم کرتی ہے۔ ہری مرچ میں موجود وٹامن سی ، گوبھی سے حاصل ہونے والے منرلز کو ہضم کرنے کے عمل میں تیزی لاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہری مرچ ذا ئقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ آپ کو پوٹاشیم، مینگنیز اور دیگر وٹامنز بھی فراہم کرے گی۔

  • ٹماٹر:

یہ قوت مدافعت بڑھانے والے وٹامنزسے بھرپور ہوتا ہے۔ٹماٹر اور شملہ مرچوں کے امتزاج میں پریسلے کے تازہ پتے ملا لیں،جو کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں یا ا س کے متبادل کے طورپر تازہ دھنیا چھڑک لیں، جس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیت ہوتی ہے اور یہ مرچوں سے حاصل شدہ وٹامنز کو مکمل بنا دیتاہے۔

  • گاجر:

گاجر کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ اس میں وٹامن کثرت سے ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کیلئے بہت فا ئدہ مند ہے۔گاجر بینا ئی بہتر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ آپ مولی کے پتے اور ایواکاڈو کے سلا ئس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ مولی کی ہاضمہ بہتر کرنے کی قابلیت آپ کے جسم میں گاجر ہضم کرنے کے عمل کو تیز اور بہتر کرتی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.