حیدرآباد

ائمہ و موذنین کے لئے راشن تقسیم میں تعاون کرنے عظمیٰ شاکر، مولانا خیر الدین صوفی، محمد مرتضی علی کی درد مندانہ اپیل

کتنے افسوس کی بات ہے آج شہر حیدرآباد و مضافات میں سینکڑوں ائمہ و موذنین صرف پانچ تا آٹھ ہزار روپے تنخواہ پر خدمت کرنے پر مجبور ہیں۔

حیدرآباد: کتنے افسوس کی بات ہے آج شہر حیدرآباد و مضافات میں سینکڑوں ائمہ و موذنین صرف پانچ تا آٹھ ہزار روپے تنخواہ پر خدمت کرنے پر مجبور ہیں۔

مہنگائی کے اس دور میں پانچ ہزار روپے ماہانہ میں ایک فیملی کا کیسے گزر ہو سکتا ہے، یہ بات مسلمانوں کے لیے لمحہ فکر ہے۔ خود اپنے گھر پر 20 ہزار روپے بھی کم پڑتے ہیں جبکہ امام وہ موذن کے بارے میں کوئی غور و فکر کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتا۔

آل انڈیا صوفی علماء کونسل کی جانب سے ہر سال ریاست تلنگانہ اور شہر حیدرآباد کے ایسے ائمہ و موذنین جن کی ماہانہ تنخواہ پانچ ہزار روپے ہے، کو راشن کٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی ان کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔

اس موقع پر محترمہ عظمی شاکر جنرل سیکرٹری پردیش کانگریس نے ائمہ و موذنین کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر سے ضروری نمائندگی کریں گی۔

صدر خواتین ونگ مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن عظمیٰ شاکر نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا صوفی علماء کونسل ائمہ و موذنین کے لئے اتنی بڑی خدمت کر رہے ہیں لیکن مسلمانوں کا خاطر خواہ تعاون حاصل نہیں ہو رہا ہے۔

آج100 ائمہ و موذنین میں راشن کٹس تقسیم کیے ۔گئے مزید 300 درخواستیں موجود ہیں۔ صاحب ثروت جب تک آگے نہیں بڑھیں گے، اللہ کے گھروں کی خدمت  کرنے والوں کی تکالیف کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔

مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر آل انڈیا صوفی علماء کونسل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کونسل 2018  سے مسلسل ائمہ و موذنین کی خدمت کرتی آرہی ہے۔ اعزازیوں کی اجرائی کی درخواستوں کی یکسوئی میں کونسل نے اپنا اہم رول ادا کیا۔

آج ہزاروں ائمہ و موذنین کی درخواستیں وقف بورڈ میں کونسل کی نمائندگی پر منظور کی گئیں۔ صوفی علماء کونسل ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر جن ائمہ و مؤذنین کی تنخوا ہیں پانچ ہزار روپے ہے، ان میں ہر سال راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔

آج 100 ائمہ و موذنین میں راشن کٹس تقسیم کئے گئے جو اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہوتا ہے لیکن ملت کی ان اہم ذمہ داروں کے لئے مسلمانوں کو جو احساس ہونا چاہیے، اس کا فقدان ہے۔

مسلمانوں کی طرف سے ان اللہ کے گھر کے خدمت گاروں کو یکسر فراموش کر دیا گیا ہے جو ملت کا بہت بڑا المیہ ہے۔ مسلمانوں کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر ان ائمہ و موذنین کے لئے زکوۃ، فطرہ اور عطیات کے ذریعے تعاون کریں فون نمبر9703228118 پر اطلاع دینے پر کارکن اپ کے مکان پہنچ جائیں گے یا گوگل پے کے ذریعہ اس نمبر 9247171099  پر بھی رقومات روانہ کی جاسکتی ہیں۔

اس موقع پر مولانا محمد ریاض الدین نقشبندی، محمد مرتضی علی، سکندر اللہ خان، عبدالکریم فہیم متولی مسجد اشرف کریم، محمد عبدالماجد فاروقی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔