سوشیل میڈیا

بنگلورو: آدمی اچھل کر بونٹ پر آگیا اور لڑکی گاڑی کو ایک کیلومیٹر تک بھگا لے گئی

یہ واقعہ پولیس کے علم میں آنے اور شکایات کے اندراج کے بعد پولیس نے پرینکا اور درشن سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ باقی تین کے نام یشونت، سوجن اور ونئے بتائے جاتے ہیں۔

بنگلورو: بنگلورو میں سڑک پر جھگڑے کے ایک معاملے میں آج ایک لڑکی نے اپنی کار کے بونٹ پر ایک شخص کے سوار ہونے کے باوجود اپنی گاڑی بھگائی اور تقریباً ایک کیلومیٹر دور تک اسے اسی طرح لے گئی کیونکہ وہ چلتی کار سے نیچے اترنے سے قاصر تھا اور لڑکی کو بھی روکنا چاہتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ پرینکا نامی لڑکی نے شہر کے جنا بھارتی نگر میں اسی حالت میں ایک کلومیٹر تک گاڑی چلائی جب کہ آدمی اترنے سے قاصر تھا، وہ بونٹ پکڑے کار پر ہاتھ پیر مارتا رہا۔

پولیس سے کی گئی شکایت میں درشن نامی شخص نے الزام لگایا کہ پرینکا کی ٹاٹا نیکسن کار نے اس کی ماروتی سوزوکی سوئفٹ کو ٹکر ماری تھی۔

شکایت کے مطابق، دونوں میں جھگڑا ہوا، جس کے دوران پرینکا نے مبینہ طور پر درشن کو مڈل فنگر دکھائی۔

جب درشن نے پرینکا کو جانے سے روکنے کی کوشش کی تو اس نے انجن اسٹارٹ کردیا اور ایک جھٹکے کے ساتھ گاڑی آگے بڑھائی جس کے نتیجہ میں درشن اچھل کر کار کے بونٹ پر آگیا اور پرینکا اسی حالت میں ایک کیلومیٹر تک اپنی کار بھگاتی رہی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

یہ واقعہ پولیس کے علم میں آنے اور شکایات کے اندراج کے بعد پولیس نے پرینکا اور درشن سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ باقی تین کے نام یشونت، سوجن اور ونئے بتائے جاتے ہیں۔

پرینکا کو ایک شخص کو مار ڈالنے کی کوشش کے الزام کا سامنا ہے۔