کھیل

بشنوی کو بہتر مظاہرے کی وجہ سے خارج نہیں کیا جاسکتا: سنیل گواسکر

اپنی تیز گلتگلی اور اٹاکنگ ذہنیت کے باعث نوجوان لگ اسپننر روی بشنوئی جاریہ سا ل ہندوستان کے ٹی 20 آئی کی ایک نئی دریافت ثابت ہوئے۔

نئی دہلی: اپنی تیز گلتگلی اور اٹاکنگ ذہنیت کے باعث نوجوان لگ اسپننر روی بشنوئی جاریہ سا ل ہندوستان کے ٹی 20 آئی کی ایک نئی دریافت ثابت ہوئے۔

جب سے انہوں نے ویسٹ انڈیزکے خلاف جاریہ سال ڈبئیو کیا تھا جس کے دوران انہوں نے’پلیئر آف دی میاچ کا ایوارڈ‘ بھی حاصل کیاتھا۔ بشنوئی 10 ٹی 20 آئی میں 16 وکٹس لے چکے ہیں۔

ان کا اوسط 17.12 ہے اور کفایتی شرح 7.08 رہی۔ کئی لوگوں نے یہ توقع کی تھی کہ بشنوئی آسٹریلیا میں آئندہ ماہ کھیلے جانے والے ٹی۔20 مینس ورلڈ کپ ٹیم میں ہندوستانی اسکواڈ میں شامل رہیں گے لیکن ان کا نام 4 محفوظ کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

افسانوی ہندوستانی بیاٹر سنیل گواسکر یہ محسوس کرتے ہیں کہ بشنوی کو بد دل نہیں ہونا چاہئے۔ کہ انہیں ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا۔ انہوں نے جودھپور کے لگ اسپننر پر زور دیا کہ اب آنے والے میاچس میں وہ مظاہرہ کریں تاکہ انہیں خارج نہ کیا جاسکے۔