تلنگانہ

صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے کامیاب

ریونت ریڈی کی پیدائش 1967میں محبوب نگر ضلع کے کونڈاریڈی پلی میں ہوئی تھی جنہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے بی اے کی تکمیل کی۔ان کی شادی جئے پال ریڈی کی بھتیجی سے ہوئی تھی۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے کامیاب قراردیئے گئے جنہوں نے حکمران جماعت کے امیدوار پی نریندرریڈی کو 30ہزارسے زائد ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔بی آرایس کے نریندرریڈی،بی جے پی کے بی رمیش کمار اور ریونت ریڈی میں ہوئے سہ رخی مقابلہ میں ریونت ریڈی کو کامیابی ملی۔

متعلقہ خبریں
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے پولنگ
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل

ریونت ریڈی کی پیدائش 1967میں محبوب نگر ضلع کے کونڈاریڈی پلی میں ہوئی تھی جنہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے بی اے کی تکمیل کی۔ان کی شادی جئے پال ریڈی کی بھتیجی سے ہوئی تھی۔اس جوڑے کو ایک بیٹی ہے۔ریونت ریڈی سال 2006میں اپنے طالب علمی کے دور میں اے بی وی پی کے رکن تھے۔

انہوں نے ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں آزادامیدوار کے طورپر کامیابی حاصل کی تھی۔وہ مدجل منڈل کے ضلع پریشد رکن منتخب ہوئے۔سال 2007میں وہ رکن قانون سازکونسل منتخب ہوئے اور بعد ازاں تلگودیشم میں انہوں نے شمولیت اختیارکی۔وہ 2009میں آندھراپردیش اسمبلی کے لئے کوڑنگل حلقہ سے منتخب ہوئے۔

انہوں نے 2014میں غیر منقسم اے پی میں کوڑنگل سے مقابلہ کیا تھا اور 14,614 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔بعد ازاں انہوں نے کانگریس میں 2017میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہیں کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے سال 2018کے انتخابات میں ناکامی ہوئی جس کے بعد وہ صدرریاستی کانگریس بنائے گئے تھے۔