مغربی بنگال میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ: روپا گنگولی

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن راجیہ سبھا روپاگنگولی نے مغربی بنگال میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں پرتشدد واقعات پیش آرہے ہیں اور ضلع بیربھوم میں اموات واقع ہوئی ہیں۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن راجیہ سبھا روپاگنگولی نے مغربی بنگال میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں پرتشدد واقعات پیش آرہے ہیں اور ضلع بیربھوم میں اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس لئے ریاست میں صدر راج نافذ کردیا جانا ہے۔

گنگولی نے مغربی بنگال کے تشدد اور 8 افراد کی ہلاکت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں افراد کو زندہ جلادیا جارہا ہے اور پولیس پر اعتماد نہیں رہا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہلوکین کو پہلے زدوکوب کیاگیا جس کے بعد انہیں جلادیا گیا۔

انہوں نے اس حادثہ کو اجتماعی قتل قرار دیا اور ریاست میں دوسری وارداتوں کا بھی حوالہ دیا اور کہاکہ سیاسی حریفوں کو ہلاک کردیا جارہا ہے۔

ٹی ایم سی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا جس کی وجہ ایوان کی کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔

تبصرہ کریں

Back to top button