مغربی کنارہ میں جھڑپیں، فلسطینی نوجوان ہلاک

31 سالہ جمیل ابو ایاش شمالی مغربی کنارہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اُسے پہلے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور چل بسا۔

رملہ: اسرائیلی فورسس نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں آج ہوئی جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔خطہ کے ہیلتھ حکام نے یہ بات بتائی۔

اُنہوں نے بتایاکہ 31 سالہ جمیل ابو ایاش شمالی مغربی کنارہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اُسے پہلے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور چل بسا۔

فلسطینی ہلال احمر طبی خدمات کے ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کے جوانوں نے نہ صرف ربر کی گولیاں بلکہ اصلی گولیاں بھی برسائیں اس کے علاوہ آنسو گیس شل کے گولے بھی برسائے۔

تبصرہ کریں

Back to top button