ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو بی جے پی میں شامل

اپرنا یادو‘ پرتیک یادو کی بیوی ہے جو ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی کا لڑکا ہے۔ سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو پہلی بیوی کی اولاد ہیں۔ اپرنا نے بی جے پی میں شامل ہونے کے تعلق سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

 نئی دہلی: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو چہارشنبہ کے دن بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرساد موریہ اور ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اس موقع پر موجود تھے۔ اپرنا نے کہا کہ قوم کا مفاد ہمیشہ میرے لئے مقدم رہا۔

اپرنا یادو‘ پرتیک یادو کی بیوی ہے جو ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی کا لڑکا ہے۔ سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو پہلی بیوی کی اولاد ہیں۔ اپرنا نے بی جے پی میں شامل ہونے کے تعلق سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ سماج و ادی پریوار میں دراڑ ایسے وقت سامنے آگئی جب اکھلیش یادو ریاست میں اسمبلی الیکشن سے قبل پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے میں لگے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپرنا یادو کو میدان میں اتارسکتی ہے۔ بی جے پی میں شمولیت کے بعد اپرنا نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔

 اپرنا یادو نے 2017 کا اسمبلی الیکشن لکھنو کینٹ سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا تھا لیکن بی جے پی کی ریٹا بہوگنا جوشی کے ہاتھوں شکست پائی تھی۔ ریٹا بہوگنا جوشی فی الحال رکن لوک سبھا ہیں۔ اترپردیش میں اسمبلی الیکشن 10 فروری سے 7 مرحلوں میں ہوگا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button