ملتانی کے خلاف علیحدہ کیس درج، این آئی اے ٹیم جرمنی جائے گی

ملتانی اور اس کے ساتھی پنجاب کو ہند یونین سے علیحدہ کردینا یعنی پنجاب کو نیا ملک بنانا چاہتے ہیں۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی) نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے جسویندر سنگھ ملتانی کے خلاف علیحدہ کیس درج کرلیا ہے۔

سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے اس رکن کو ہندوستان کے خلاف سازش کرنے پر جرمنی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

این آئی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کیس آئی پی سی اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ملتانی اور اس کے ساتھی پنجاب کو ہند یونین سے علیحدہ کردینا یعنی پنجاب کو نیا ملک بنانا چاہتے ہیں۔

ان لوگوں نے اسلحہ و دھماکہ اشیاء خریدنے اور پنجاب میں اسمگل کرنے کے لئے فنڈس اکٹھا کئے۔

ملتانی‘ ممبئی اور دیگر ہندوستانی شہروں میں دہشت گرد حملوں کے لئے آئی ایس آئی کارندوں کے رابطہ میں تھا۔

ہندوستانی انٹلیجنس کی دی گئی جانکاری پر ملتانی کو برلن میں گرفتار کیا گیا۔ امکان ہے کہ این آئی اے کی ایک ٹیم جرمنی جائے گی۔ این آئی اے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ ملتانی کو ہندوستان لانا چاہتے ہیں تاکہ یہاں اس پر مقدمہ چلے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button