شمالی بھارت

مختارانصاری کی دوسری بے نامی جائیداد ضبط

مختارانصاری کے خلاف پہلے پراپرٹی کیس میں اترپردیش کے ضلع غازی پور کی صدرتحصیل کے تحت موضع کپور پور این زیڈ اے تقریباً 12 کروڑ روپئے مالیتی اراضی ضبط کی تھی جس کا بے نامی دار گنیش دت مشرا نکلاتھا۔

لکھنو: محکمہ انکم ٹیکس نے جرائم پیشہ سرغنہ سے سیاستداں بنے مختارانصاری اور ان کے ارکان خاندان کے خلاف مبینہ بے نامی جائیدادوں کی ج اریہ تحقیقات کے تحت لکھنو میں تقریباً10کروڑ روپئے مالیتی دوسرا پلاٹ ضبط کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا
عمر انصاری کو گرفتاری سے تحفظ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

 محکمہ کی بے نامی اسیٹس انوسٹیگیشن ٹیم نے جس کا ہیڈکوارٹر لکھنو میں ہے تحقیقات کو آپریشن پینتھر کا خفیہ نام /کوڈنیم دیا ہے۔ لکھنو کے ڈالی باغی علاقہ میں 3234 مربع فیٹ کے پلاٹ کی بے نامی دار غازی پور میں رہنے والی خاتون تنویرسحر نکلی۔

 پلاٹ کی اسٹامپ ویلو صرف76 لاکھ روپئے ہے لیکن سرکاری ذرائع نے اس کی مارکٹ ویلو بازاری قیمت تقریباً 10 کروڑ روپئے بتائی ہے۔ اپریل میں محکمہ نے مختارانصاری کے خلاف پہلے پراپرٹی  کیس میں اترپردیش کے ضلع غازی پور کی صدرتحصیل کے تحت موضع کپور پور این زیڈ اے تقریباً 12 کروڑ روپئے مالیتی اراضی ضبط کی تھی جس کا بے نامی دار گنیش دت مشرا نکلاتھا۔